عمران خان کے 'ایبسلیوٹلی ناٹ' بیانیے کا پوسٹ مارٹم

بلاول بھٹو نے عمران خان کے 'ایبسلوٹلی ناٹ' بیانیے کی حقیقت بتادی
کیپشن: Bilawal Bhutto told the truth about Imran Khan's 'Absolutely Not' narrative(file photo)

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا ہے، جس کا ایک کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں بلاول بھٹو سے پروگرام کی میزبان سوال کرتی ہے کہ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے امریکا کو فضائی اڈے دینے پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا۔ اس پر بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کا نام بھول گئے ہیں لیکن عمران خان کی یہ باتیں کسی امریکی عہدیدار سے نہیں تھیں بلکہ ایک ٹی وی میزبان نے ان سے سوال کیا تھا، جس کے جواب میں انہوں ںے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔ 

انہوں نے پروگرام اینکر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی پالیسی بہت واضح ہے۔ نہ تو پہلے امریکا کو اڈے دیے، نہ دیں گے بلکہ اس پر آمادہ بھی نہیں ہیں۔