سمندری طوفان آئن نے کیوبا کا رخ کرلیا

Sep 26, 2022 | 18:32 PM

ایک نیوز نیوز : سمندری طوفان آئن نے کیوبا کا رخ کرلیا ۔ طوفان نے کیٹیگری ون کی شدت اختیار کرلی ہے ۔
 امریکی نیشنل ہیوریکن سینٹر نے بتایا کہ طوفان آئن نے شدت اختیار کرلی ہے اور اس میں مزید تیزی بھی آرہی ہے۔طوفان کا رخ کیوبا کے مغرب میں شمال مغربی حصے کی جانب ہے۔ جزیرہ کیمن کے طوفان سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے طوفان کےباعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں کے لیے بھی محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی گئی،فلوریڈا کے گورنرران ڈی سینٹس نے ریاست کی تمام 67 کاؤنٹیز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسوِک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز متاثر ہیں۔

مزیدخبریں