ایک نیوز نیوز: مصرسے تعلق رکھنے والے مذہبی سکالر یوسف القرضاوی 96 سال عمر میں انتقال فرما گئے۔ القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے چئیرمین اور اخوان المسلمین کے روحانی پیشوا تھے۔
ان کی وفات کی خبر انکے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر شئیر کی گئی۔
القرضاوی 2013 سے قطر میں مقیم تھے کیونکہ انہوں نے مصر کے جمہوری انداز سے منتخب پہلے صدر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بغاوت کی مخالفت کی تھی۔
القرداوی کے خلاف مصر کی عدالت میں کیس چلایا گیا اوران کی غیرموجودگی میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔
یوسف القرضاوی 1926 کو پیدا ہوئے اور مصر میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ اخوان المسلمین سے وابستہ ہوئے اور عملی جدوجہد میں حصہ لیا جس کی پاداش میں 1950 کو جمال عبدالناصر کے دور میں گرفتار بھی ہوئے۔
علامہ یوسف القرضاوی 1960 کی دہائی کے اوائل میں مصر سے قطر کے لیے روانہ ہوئے اور قطر یونیورسٹی میں فیکلٹی آف شریعہ کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں جس کی بنیاد پر انھیں 1968 قطری شہریت دی گئی۔
علامہ یوسف القرضاوی کی زکوۃ، اسلامی قوانین کی تشریح اور اسلامی نظام کے نفاذ سے متعلق کتابوں نے عالمی شہرت حاصل کی اور اسلامی جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئیں۔