ایک نیوز نیوز : پشاور ہائیکورٹ نے سابق سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزاد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزادکے قابل ضمانت وارنت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔