ایک نیوز نیوز : معروف عالم دین اور کئی کتابوں کےمصنف شیخ علامہ یوسف القرضاوی 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
شیخ یوسف القرضاوی کے آفیشل ٹویٹر اور فیس بک پیج نے آج پیر کو 96 سال کی عمر میں ان کی وفات کا اعلان کیا۔موت کے بیان میں کہا گیا ہے: "وہ خدا کی رحمت کے پاس چلے گئے، القرضاوی ایک مصری ازہری عالم ہیں جن کے پاس قطری شہریت ہے۔
یوسف بن عبد اللہ القرضاوی 9 ستمبر 1926ء کو مصر کے "صفط تراب" نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ دو برس کے تھے کہ ان کے والد انتقال کر گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چچا کے ہاں اپنے عم زاد بھائیوں کے ساتھ پرورش پائی۔
نو برس کی عمر میں حفظ مکمل کر لیا پھر اعلی تعلیم کے غرض سے قاہرہ کا سفر کیا اور جامعہ ازہر میں کلیۃ اصول الدین میں تعلیم حاصل کرنے لگے ۔ انہوں نے جامعہ ازہر ہی سے 1960 میں ماجستر اور 1973 میں دکتورہ کی ڈگری حاصل کی بعد ازاں وہ مصری وزارت مذہبی امور میں کام کرتے رہے۔ پھر قطر چلے گئے جہاں مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اسی طرح وہ الجزائر کی یونیورسٹیوں میں بھی مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ وہ "جمعیت الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین" کے صدر ہیں.
لیکن اخوان المسلمون سے تعلق پر مصری حکومت نےانہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ مصر کی عدالتوں میں ان کے خلاف کئی مقدمات بھی قائم ہیں۔ ان پر 25 جنوری کے دوران جیل پردھاوا بولنے پر اکسانے اور مصری حکومت کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔ انہیں ان کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہےاور ان کا نام دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔