ایک نیوز نیوز: ٹویوٹا پرئیس کا نیا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ جاپان میں سڑکوں پر دوڑتی تجرباتی گاڑی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
ٹویوٹا پرئیس کار انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے اہم جدید کاروں میں سے ایک ہے۔ تاہم کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹویوٹا کمپنی پرئیس ماڈل کو ختم کر سکتی ہے۔
تاہم پاپارازی فوٹو گرافرز کی جانب سے منظر عام پر آنے والی تصاویر نے سب افواہوں کا خاتمہ کردیا ہے ۔ شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق ٹویاٹا کمپنی بظاہر جاپانی مارکیٹ کے لیے ایک نئے ماڈل پر کام کر رہی ہے۔
نئی پرئیس اپنے پیشرو جیسی ڈیزائن لینگویج کی مالک ہے ، جس میں باڈی کی ہموار لکیریں اور پیچ وخم ہوا کے ساتھ مزاحم نہیں ہوتے ہیں۔
تیکھی ناک جیسا بونٹ اور زبردست اسمارٹ ہیڈ لائٹس کےساتھ یہ پرئیس ٹویوٹا bZ4X سے ملتی جلتی نظر آتی ہے۔
پریئس کا پچھلا حصہ بھی سابق ماڈل جیسا ہی نظر آتا ہے، ، نیچے کی طرف ڈھلوان والی چھت کی لکیر، بولڈ اور اسمارٹ بیک لائٹس ۔
قیاس آرائیاں ہیں کہ اس میں ممکنہ طور پر ہائبرڈ اسسٹڈ 1.6-لیٹر انجن ہوگا۔ جبکہ پرئیس کا نیا ماڈل 2024 تک فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔