آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل،قومی اسلامتی کا اجلاس بدھ کو طلب
کیپشن: آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل،قومی اسلامتی کا اجلاس بدھ کو طلب

ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم ہاؤس سے اہم ڈیٹا ہیک کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اعلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب اس معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہےجس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا، ڈیٹا ہیک کیا گیا یا کسی نے چوری کر کے فروخت کیا تحقیقات کی جائیں گیں۔

ذرائع کا کہنا ہے تحقیقات میں وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گا، وزیر اعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقع کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاؤس میں موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی ہر طرح کی سیکیورٹی سول حساس ادارے کے پاس ہے، وزیر اعظم ہاؤس پر مامور سول حساس ادارے کے ڈائریکٹوریٹ کو بھی شامل تفتیش لایا جا رہا ہے، وزیر اعظم ہاؤس اور سیکریٹریٹ میں مامور گزشتہ 6 ماہ سے اسپیشل برانچ کے اہکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔

وزیر اعظم ہاؤس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں اہم افسران کے بیانات قلم بند کئے جائیں گے اور سابقہ حکومت کے دور میں بھرتی کئے گئے سول حساس ادارے کے ملازمین کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔