ایلون مسک کی اسٹار لنک نے 10 لاکھ صارف ٹرمینلز کا ہدف حاصل کرلیا

Sep 26, 2022 | 16:11 PM

 ایک نیوز نیوز: ایلون مسک کی ملکیت والی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس، اسٹا ر لنک کے  دس لاکھ سے زیادہ صارف ٹرمینلز حاصل کرلئے۔

  یادرہے اسٹار لنک دنیا  بھرکے انٹارکٹیکا سمیت تمام سات براعظموں  کو کور کررہی ہے اور اب اس نے1 ملین سے زیادہ صارف ٹرمینلز بنا  حاصل کرنے کا ہدف حاصل کر لیا۔

کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون  مسک کے پاس اس سروس کے لیے بڑے منصوبے ہیں، جسے وہ کروز بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور یہاں تک کہ اسکول بسوں تک پھیلانے کی امید رکھتے ہیں۔ مسک نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ایران میں انٹر نیٹ  سروس کو چالو کرنے کے لیے  امریکی پابندیوں کو پس پشت ڈال دیں گے، جہاں حکومت نے بڑے پیمانے پر احتجاج کی وجہ سے مواصلات پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ . یادرہے ایلون مسک نے روس کے حملے کے آغاز پر سٹار لنک کو یوکرین لانے کے اپنے وعدے پر عمل کیا تھا اور لاکھوں کنکشن فراہم کردیئے تھے۔

مزیدخبریں