ایک نیوز نیوز : کراچی میں بینک کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔
کراچی کے علاقہ انچولی سوسائٹی میں یو بی ایل بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ جس میں ڈاکو اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واردات پیٹرول پمپ کے منیجر کے ساتھ پیش آئی ہے۔ ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے منیجر کا تعاقب کرتے ہوئے بینک پہنچتے ہی انہیں لوٹ لیا۔ پیٹرول پمپ کا منیجر کیش جمع کرانے یو بی ایل انچولی سوسائٹی برانچ پہنچا تھا ۔
پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پیٹرول پمپ منیجر کے پاس 70 لاکھ روپے موجود تھے جس میں سے خوش قسمتی سے 40 لاکھ لٹنے سے بچ گئے۔