کنگ خان کی فلم ریلیز سے قبل ہی کامیاب

Sep 26, 2022 | 14:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے سینما گھروں میں پہنچنے سے پہلے ہی بجٹ سے زیادہ کمائی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق جون میں شاہ رخ کی جانب سے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 'جوان' کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس پر مداح پرجوش ہو گئے تھے۔ یو ٹیوب پر اس اعلان کی ویڈیو کو 29 ملین سے زیادہ ویوز 'جوان' کے سیٹلائٹ رائٹس فروخت ہو چکے ہیں جسے زی ٹی وی نے خریدا ہے۔ 'جوان' فلم کا بجٹ 180 کروڑ روپے کے قریب ہے لیکن فلم اپنے رائٹس بیچ کر 250 کروڑ کما چکی ہے۔ جس کے ساتھ یہ ریلیز ہونے سے پہلے ہی منافع بخش ہو چکی ہے۔ چند روز قبل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس، فلم کے رائٹس خریدنے میں کامیاب رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے 'جوان' کے او ٹی ٹی حقوق کے لیے 120 کروڑ خرچ کیے ہیں۔ رپورٹ کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اگر اس میں کوئی صداقت ہے تو یہ کمائی 'جوان' کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ ساؤتھ فلم کی ہیروئن سپر اسٹار نین تارا ان کے ساتھ 'جوان' میں مرکزی کردار میں ہیں۔ وجے سیتوپتی اس فلم میں منفی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ تھلاپتی وجے اور دیپیکا پادوکون کے کیمیو کی بھی اطلاعات ہیں۔ 'جوان' کو نہ صرف ہندی بلکہ تامل، تلگو، ملیالم اور کنڑا میں بھی ریلیز کیا جانا ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان 5 سال بعد 'پٹھان' فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ کے دیوانوں کو اس فلم کا بے تابی سے انتظار ہے لیکن ان کی آنے والی فلم 'جوان' کے لئے بھی مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں