ایک نیوز نیوز: روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے کم ازکم 13 افراد کو قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایثیویکس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 طلبا، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس میں حالیہ میں برسوں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2021 میں اور اپریل 2022 میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔