ایک نیوز نیوز: قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں بلوچستان، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، سندھ، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 27 ستمبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سکواڈز کو چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے حتمی شکل دی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹریاسر شاہ، اظہر علی، حسن علی، سرفراز احمد ، خالد عثمان ، عمر امین ٹیموں کی قیادت کرینگے۔
دس راؤنڈز پر مشتمل ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے پہلے پانچ راؤنڈز ایبٹ آباد، فیصل آباد اور پنڈی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ بقیہ پانچ راؤنڈز کے میچزایبٹ آباد اور راولپنڈی کے علاوہ لاہوراور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔