ایک نیوز نیوز: ایپل آئی فون 15 کو ریلیز کرنے پر آئی فون سیریز کو ایک نئے نام سے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل موجودہ "پرو میکس" برانڈنگ کو "الٹرا" کے نام سے بدل کر۔ ہ آئی فون 15 کچھ "بڑی تبدیلیوں" کے ساتھ آئے گا جس میں سب سے بڑ ی تبدیلی آئی فون میں لائٹننگ کیبل کی بجائے ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کو شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پرو میکس نام پہلی بار آئی فون 11 کے ساتھ 2019 میں آیا تھا جسے آئی فون 15 میں 4 سال بعد ختم کردیا جائے گا۔ ایپل نے اس ماہ کے شروع نئی واچ الٹرا لانچ کی تھی اور اس کا نام اپنے ایم 1 الٹرا پروسیسر میں شامل کیا تھا۔ ایپل نے آئی فون 14 سیریز میں ایک نیا ماڈل متعارف کروایا ہے جسے"پلس" کا نام دیا گیاہے۔
آئی فون 14 کو ابھیآئے ایک مہینہ بھی نہیں ہوا ہے لیکن آئی فون 15 کے بارے میں افواہیں پہلے ہی گردش کرنے لگی ہیں۔ سپلائی چین کے تجزیہ کار راس ینگ کا کہنا ہے کہ فون 15 کے تمام ماڈلز میں واضح فرق دیکھنے میں آئے گا۔ آئی فون 15 میں ایپل کی لائٹننگ پورٹ کی بجائے ٹائپ سی کے ساتھ آنے کی افواہیں بھی بہت زیادہ ہیں۔