ایک نیوز نیوز: سولہویں صدی کے فرانسیسی ماہر نجوم نوسٹرا ڈیمس نے پیشگوئی کی تھی کہ ملکہ الزبتھ دوم سن 2022 میں 96 سال کی عمر میں انتقال کرجائیں گی ۔انگلینڈ کے اگلے بادشاہ شہزادہ ہیری ہوں گے ۔
فاکس نیوز کے مطابق برطانیہ اور یورپ بھر کے بک اسٹورز سے 2005 میں شائع ہونے والی کتاب ’’نوسٹراڈیمس: دی کمپلیٹ پروفیسیز فار دی فیوچر‘‘ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور کتاب بک شیلوز سے غائب ہوگئی ہے۔ کتاب کو مصنف ماریو ریڈنگ نے ترتیب دیا تھا جس کی 17ستمبر سے لے آج تک 8 ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں ۔ یادر ہے 2005 سے لے کر 2022 تک اس کتاب کے محض پانچ جلدیں فروخت ہوئی تھیں۔
نوسٹرا ڈیمس کی منظوم پیشگوئیوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہ چارلس سوم شہزادی ڈیانا کی طلاق کے بعد عوام میں پائی جانے والی ناراضگی کے باعث تخت چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے اور انگلینڈ کا تخت وتاج شہزادہ ہیری کے حصہ میں آئے گا۔ ماریو ریڈنگ کے مطابق’’ جزائر کے بادشاہ ‘‘ کا مطلب انگلینڈ کا بادشاہ ہے ۔ یادرہے مصنف ماریو ریڈنگ بھی 2017 میں انتقال کرچکے ہیں۔