یوکرین میں روس نے جوہری ہتھیاراستعمال کئے تو سنگین تنائج ہونگے،جیک سلیوان

Sep 26, 2022 | 12:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  امریکا نے کہا ہے کہا اگر روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کئے تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔

امریکا کی قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان نے بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو امریکا اس اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو سنگین تنائج ہوں گے۔ روس کو لائن عبورکرنے سے پہلے سوچنا ہوگا۔

امریکی حکام کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے یوکرین کی چار ریاستوں میں روس سے الحاق کے ریفرینڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چار یوکرینی ریاستوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا توانہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں