ثریا اور دیو آنند کی لو اسٹوری کیوں پروان نہ چڑھ سکی؟

surriya & dev anand
کیپشن: surriya & dev anand
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  بھارتی فلم اسٹار ثریا اور لیجنڈ سپر اسٹار دیو آنند میں ناکام عشق کی داستان منظر عام پرآگئی، خاندان کے دباؤ پر ہتھیار ڈال دینے والی نے ثریا نے مرتے دم تک شادی نہ کی ۔

 رپورٹ کے مطابق دیوآنندنے اپنی آپ بیتی’’ رومانسنگ ود لائف‘‘ میں لکھا ہے کہ ثریا  ان کی پہلی محبت تھی جس کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہو کررہ گئی تھی۔اگر ہم دونوں مل جاتے شادی کرلیتے  تو شائد زندگی اور بھی مختلف ہوتی لیکن میں وہ دیو آنند نہ ہوتا جو آج ہوں۔

یادرہے دیو آنند اور ثریا میں سچی محبت کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب انہوں نے ثریا کو فلم ’’ودیا ’’ کے گانے ’’کنارے کنارے چلے جائیں گے’’ کی شوٹنگ کے دوران دریا میں ڈوبنے سے بچایا تھا۔ ثریا اچانک کشتی سے دریا میں جاگری تھیں جنہیں بچانے کے لئے اولڈ راوین دیو آنند نے فوری دریا میں چھلانگ لگادی تھی۔ جس کے بعد دونوں میں ملاقاتیں شروع ہوگئیں مگر ثریا کی نانی کی مخالفت کے باعث یہ ملاقاتیں زیادہ تر خفیہ مقامات پر ہوا کرتی تھیں۔ ثریا نے دیو آنند کے ساتھ  گھر سے بھاگ کر شادی کا پروگرام بھی بنا لیا مگر ثریا کی نانی کو پتہ چل گیا۔ دیو آنند نے  اسے تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا مگر ثریا کو نہ پاسکنے کا ملال انہیں زندگی بھر رہا ۔ 

یادرہے دیو آنند نے پھر 1954 میں اداکارہ کلپنا کارتک سے شادی کی جن سے ان کے ایک بیٹا سنیل آنند اور بیٹی دیوینا ہیں۔

ثریا اور دیوآنند نے متعددفلموں میں اکٹھے کام کیا ان میں فلم ’’ودیا 1948’’ فلم’’ جیت 1949 ’’فلم’’ شاعر 1949‘‘ فلم ’’افسر1950‘‘فلم ’’نیلی 1950‘‘ فلم ’’دو ستارے1951‘‘ اورفلم’’ صنم 1951‘‘ شامل ہیں ۔