وزن کم کرنے والے ملازمین کو 10 لاکھ کا انعام 

ملازمین کو روزانہ 350 کیلوریز جلانا ہوںگی۔
کیپشن: ملازمین کو روزانہ 350 کیلوریز جلانا ہوںگی۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارت کی آن لائن کمپنی کی جانب سے گھر سے کام کرنے کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے والے ملازمین کو وزن کم کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن کمپنی ’’زیرودھانے‘‘ کے سی ای نیتن کامتھ کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فٹنس چیلنج دیا ہے جس میں موٹاپے کےشکار ہونے والے ملازمین کو روزانہ 350 کیلوریز جلانا ہوںگی۔

اگر کمپنی کے ملازم 90 دنوں تک مسلسل ہدف مکمل کرتا ہے تو 90 دنوں کے اختتام پر اسے 10 لاکھ بھارتی روپے کا انعام دیا جائے گا۔

نیتن کامتھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ گھر سے کام کرنے کی وجہ سے ملازم زیادہ تر بیٹھے رہنے، تمباکو نوشی اور بیٹھے بیٹھے اور کھانے کی عادت نے بھی وبا کی صورت اختیار کرلی ہے جس سے ملازمین کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں بھی کمپنی نے ملازمین کو باڈی ماس انڈیکس کو کم کرکرنے والے ملازمین کے لیے آدھے ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔