ایک نیوز نیوز: ایک دولہے نے اپنی ساس کے پرفیوم سے تنگ آکر انہیں شادی کا وینیو ہی چھوڑنے کا کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریڈٹ پر ایک صارف نے پوسٹ کی جس میں اس نے بتایا کہ میں نے شادی کے دن اپنی ساس کو شادی کا وینیو چھوڑنے کا کہا کیونکہ ان کا پرفیوم مجھے پریشان کر رہا تھا۔
دولہے کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے خاص دن پر ان کی پرفیوم کی مہک میرے سر میں درد کر رہی تھی اوراس کی وجہ سے مجھے بار بار مجھے چھینکیں بھی آرہی تھیں جس وجہ سے میری آنکھوں سے پانی بہنے لگا تھا۔
دولہے کا کہنا ہے کہ میری زیادہ حالت اس وقت خراب ہوئی جب ساس نے مجھے گلے لگایا تھا۔ اس پرفیوم کی وجہ سے میرا انکے پاس کھڑا ہونا مشکل ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے میں فوٹو سیشن چھوڑ کر وہاں سے چلا گیا گیا تھا۔ جس پر میری دلہن نے اپنی والدہ کو مجھ سے دور رہنے کا کہا۔
ریڈٹ پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ اس کے بعد بھی جب میرے سر میں درد رہا تو پھر میں نے اپنی ساس سے کپڑے بدلنے کا کہا۔ یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ نہیں کر سکتی ہیں تو وہ وینیو سے چلی جائیں۔