ڈار کی واپسی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا

Sep 26, 2022 | 10:57 AM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ڈار کی واپسی سے ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر یکمشت 7 روپے سستا ہوکر 238 روپے تک نیچے آگیا۔  انٹربینک میں بھی ڈالر 2 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان  رہا۔ 100 انڈیکس 531 پوائنٹس  اضافے کیساتھ 41 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 

ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسے سستا ہو کر 237 روپے2  پیسے پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسے سستا ہو کر 237 روپے 2 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد امریکی کرنسی 238 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا اور 100 انڈیکس اضافے کے ساتھ 41151 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا تاثر بڑھا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت کچھ دنوں بعد خود بخود نیچے آجائے گی۔

مزیدخبریں