پاک انگلینڈ سیریز کا دوسرا مرحلہ، دونوں ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

Sep 26, 2022 | 10:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف 7 میچز کے سیریز جاری ہے۔ جس میں سے 4 میچز کراچی میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ 3 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔جس کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج دوپہر لاہور پہنچیں گی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیمیں کراچی سے لاہور خصوصی طیارے کے ذریعہ پہنچیں گی۔ دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن نہیں کریں گی۔ دنوں ٹیمیں کل سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی 20 میچز کی سیریز 2۔2 سے برابرہے۔ سیریز کے پہلے مرحلہ کے 4 میچز میں کسی بھی ٹیم کو واضح برتری حاصل نہیں ہے۔ سیریز کا فیصلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ سیریز کے بقیہ میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں