بنگلہ دیش:مسافرکشتی دریا میں ڈوبنےسے 25افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

بنگلہ دیش:مسافرکشتی دریا میں ڈوبنےسے 25افراد ہلاک،متعدد لاپتہ
کیپشن: بنگلہ دیش:مسافرکشتی دریا میں ڈوبنےسے 25افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

ایک نیوز نیوز: بنگلہ دیش کے شمالی ضلع پنچ گڑھ میں اتوار کو دریائے کراتویا میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 24 افراد ڈوب گئے اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ حادثہ بوڈا اپازی کی ماریا یونین پریشد کے تحت اولیار گھاٹ کے علاقے میں پیش آیا۔بچائے گئے مسافروں اور مقامی لوگوں کے مطابق بوڈا، پنچ پیر، ماریہ اور بنگھاری علاقوں کے ہندو برادری کے لوگ مہالیہ کے موقع پر پوجا کرنے کے لیے اولیا گھاٹ سے بدھیشور مندر کی طرف جا رہے تھے۔

کشتی میں اپنی گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے یہ اتوار کی سہ پہر دریائے کراتویا کے بیچ میں جانے کے بعد الٹ گئی۔ اگرچہ بہت سے مسافر تیر کر ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے لیکن زیادہ تر لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

بوڈا پولیس سٹیشن کے انچارج افسر سوجوئے کمار رائے نے بتایا کہ لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے مہم جاری ہے۔ بچائے گئے مسافروں اور مقامی لوگوں نے لاپتہ افراد کی تعداد 30 سے ​​زائد بتائی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔