کراچی سے اغوا ہونے والی 12 سالہ بچی پنجاب سے بازیاب

کراچی سے اغوا ہونے والی 12 سالہ بچی پنجاب سے بازیاب
کیپشن: کراچی سے اغوا ہونے والی 12 سالہ بچی پنجاب سے بازیاب

ایک نیوز نیوز: کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھران سے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 35 سی سے 15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں میں کارروائی کر کے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم شہباز کے بھائی سمیت 4 رشتہ داروں کو اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔