ایک نیوز نیوز : موسم گرمامیں ٹھنڈا پانی کسی نعمت سے کم نہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں جہاں ٹھنڈا پانی آپ کو راحت پہنچاتا ہے وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹروں کے مطابق انسان کو روزانہ دن میں آٹھ گلاس پانی پینا چاہئے ،مگر پانی کیسا پینا ہے ؟کئی لوگ ٹھنڈا پانی پینے سے ہچکچاتے ہیں اور ان کے خیال میں گرم پانی آپ کی چربی کو پگھلاتا ہے اور آپ نظام انہضام کو بھی ٹھیک رکھتا ہے جس سے انسان موٹاپے سے بچ جاتا ہے ۔
ٹھنڈا یا برف ملا پانی غذا کو بہترانداز میں ہضم کرنے میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے ہاضمہ کا عمل سست ہوجاتا ہے
یورپین سو سائٹی آف پیڈیاٹرک الرجی اینڈامیونولوجی کی تحقیق کے مطابق کھانے کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی پینا جسم میں اضافی بلغم یا رطوبت پیدا کرتا ہے اس طرح یہ مدافعتی نظام میں کمی کا سبب بن سکتا ہے جس سے انسان کئی بیماریوں جیسے نزلہ زکام کا آسانی سے شکار ہوسکتا ہے ۔ ٹھنڈا پانی بچوں میں دمہ کی علامات کو مزید خراب کر سکتا ہے ۔اس کے علاوہ ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خراش کے امکانات بڑھ جاتے ہیںجو کھانسی پر منتج ہوتا ہے ۔
جہاں اس کے نقصانات ہیں وہیں کچھ فوائد بھی ہیں اس کے مثلاٹھنڈے پانی سے نہانے والے اور ٹھنڈا پانی پینے والے افراد کے بالوں کے اوپر جو کیوٹیکل کی تہہ ہوتی ہے۔ وہ محفوظ رہتی ہے اور اس سے بال ۔چمکداراورخوبصورت ہوتے ہیں۔
ورزش کے بعد جب کہ انسان کا جسم ورزش کے سبب گرم ہو جاتا ہے ۔ اس کو دوبارہ سے نارمل حالت میں لانے کےلیۓ ٹھنڈے پانی سے شاور لینا یا ٹھنڈا پانی پینا بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اور اس سے جسم کا درجہ حرارت نارمل ہو جاتا ہے۔