ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ شارق کمال صدیقی کی جانب سے جاری سٹینڈنگ آرڈر

Sep 26, 2020 | 13:05 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) پنجاب پولیس میں ماتحت افسران اور اہلکار 10 سال سے پہلے دوسرے ریجن میں تبادلہ نہیں کر وا سکیں گے۔ انسپکٹرسے کانسٹیبلزکے تبادلوں کے لئے آئی جی پنجاب کے حکم سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ شارق کمال صدیقی کی جانب سے جاری سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق جو کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز پروموشن زون میں ہوں گے، ان کے تبادلے بھی دیگر ریجن میں نہیں ہو سکیں گے۔ڈیپوٹیشن کا عرصہ 3 سال سے لیکر 5 سال کا ہو گا، تبادلوں کے لیے متعلقہ یونٹس سے این اوسی لینا بھی لازمی ہوگا۔
ڈی آئی جی کے آرڈرکے مطابق پنجاب پولیس میں ماتحت افسران اور اہلکار 10 سال سے پہلے دوسرے ریجن میں تبادلہ نہیں کر وا سکیں گے۔ جو کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز پروموشن زون میں ہوں گے، ان کے تبادلے بھی دیگر ریجن میں نہیں ہو سکیں گے-
مزیدخبریں