عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ شوگرملوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنےکے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں۔ سابقہ دور میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ برُا سلوک کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے- گزشتہ ہفتے گنے کے کاشتکاروں کو 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی. کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے-