زین قریشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا  

زین قریشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا  
کیپشن: Zain Qureshi resigned from his post

ایک نیوز:  رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی  پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے  پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  پی ٹی آئی نے چار اراکین قومی اسمبلی کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ شامل تھے۔

زین قریشی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، میں آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتا ہوں۔

زین قریشی نے کہا کہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔