ویب ڈیسک: جرمنی کے چڑیا گھر میں ایک چمگادڑ گھومنے آئی خاتون کے کپڑوں میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
30 سالہ ایلینا اوفیلے نے بتایا کہ وہ اور ان کا جوان بیٹا گزشتہ ہفتے جنوب مغربی جرمنی کے کارلسروے چڑیا گھر میں چمکادڑ کے غار سے گزرے اور جب وہ واپس گھر پہنچیں تو جب انہوں نے اپنی جیکٹ اتاری تو ایک چمکادڑ فرش پر گری۔
ایلینا نے جانوروں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا اور چمگادڑ کو ایک ڈبے میں شہد کے پانی اور ایک کیلے کے ساتھ رات بھر رکھ دیا تاکہ اسے کھلایا جائے اور آرام دہ رہے۔
ایلینا کے شوہر اور بیٹے نے اگلے دن چمکادڑ کو چڑیا گھر کو واپس کر دیا۔
چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ چمگادڑ اپنے مسکن میں واپس آ گئی ہے اور وہ ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چمگادڑ چڑیا گھر سے کسی مہمان کے ساتھ چھپ کر فرار ہوئی ہے۔