شاپنگ کیلئے مخصوص ’’ڈرون کارٹ‘‘ متعارف

Oct 26, 2024 | 18:28 PM

ویب ڈیسک:جنوبی کوریا کے محققین نے ایک جدید ٹرانسپورٹ ڈرون کی نقاب کشائی کی ہے جو پرواز میں استحکام برقرار رکھنے  کیلئے خود کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیول نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم کے ذریعے تیار کیا گیا یہ پروٹو ٹائپ ایک ’’اڑنے والی شاپنگ کارٹ‘‘ کے طور پر کام کرتا ہے جسے سیڑھیوں سمیت ناہموار سطحوں پر اشیاء کو لانے اور لے جانے  کیلئے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈرون کے سسٹم میں ایک کارگو پروگرام ہے جس کی رہنمائی صارف کرتا ہے، یہ پروگرام ڈرون کو نیویگیٹ کرنے  کیلئے  کم توانائی کا استعمال کرتا ہے۔

ٹیم نے بڑے پیمانے پر تخمینہ لگانے والے الگورتھم کے ایک نفیس سسٹم کے ذریعے ڈرون میں مستحکم توازن برقرار رکھتے ہوئے اشیاء کو اوپر اور نیچے سیڑھیوں پر منتقل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ 

مزیدخبریں