پشاور:حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگی آگ مزید بڑھنے لگی

پشاور:حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگی آگ مزید بڑھنے لگی
کیپشن: Peshawar: The fire in Hayatabad Industrial Estate started increasing

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے علاقے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگی آگ مزید بڑھنے لگی۔

ذرائع کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے سےلگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ، گزشتہ 4 گھنٹوں سے مسلسل آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آگ ٹشو پیپر اور ڈائپرزکی فیکٹری میں لگی ہے جو پھیلتی جارہی ہے ، آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے خیبر اور چارسدہ سے مزید ریسیکو گاڑیاں طلب کرلی گئیں، آگ پر قابو پانے  کیلئے  پہلے ہی 10 فائر ویکلز اور 40 فائر فائٹرز آپریشن میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، فوری طور پرآگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔