سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم
کیپشن: Sindh High Court order to retake MD CAT in 4 weeks

ویب ڈیسک: سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔

ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے کہا کہ جہاں طاقت ور لوگ ہیں وہاں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، آج ہی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کریں، کیا 8 ہزار روپے فی امیدوار لیے گئے؟ یہ غریب کے لیے زیادہ ہے، بظاہر یہ امتحان کمپرومائزڈ ہوا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے وکیل نے کہا عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ امتحانی عمل میں شریک افراد کے موبائل فرانزک پر ہیں، ایک بندے نے میسج ڈیلیٹ کیے ہوئے تھے وہ ریکور ہوئے، فزیکل ثبوت بھی ملا ہے۔

عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری جامعات سے احکامات لیں، پوچھ کر بتائیں کہ آئی بی اے دوبارہ ٹیسٹ لے تو سندھ حکومت کیا سہولتیں دے گی؟

جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آئی بی اے کراچی سے مشاورت کرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کیوں؟ یہ آپ کا کام ہے، عدالت کے حکم کی ضرورت نہیں۔