شریعت کورٹ کا فیصلہ کسی درخواست یا اپیل سے آڑے نہیں آئے گا ،مولانا فضل الرحمان 

شریعت کورٹ کا فیصلہ کسی درخواست یا اپیل سے آڑے نہیں آئے گا ،مولانا فضل الرحمان 
کیپشن: Shariat Court's decision will not be affected by any application or appeal, Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز: سربراہ  جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان نے  کہا   شریعت کورٹ کا فیصلہ کسی درخواست یا اپیل سے آڑے نہیں آئے گا۔  

تفصیلات کےمطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا اللہ تعالیٰ نئے چیف جسٹس کو ذمہ داریوں میں سرخرو فرمائے، آئینی ترمیم پر حکومت نے 56شقیں پیش کیے جوبعد میں 22پر آ گئے، 5شقیں ہم نے ڈالیں،27کا ڈرافٹ سینیٹ اور اسمبلی سے منظور ہوا۔ 

انہوں نے کہاہمارے ہاں لوگوں کو غیر معمولی کیوں پیش کیا جاتا ہے؟ شریعت کورٹ کا فیصلہ کسی درخواست یا اپیل سے آڑے نہیں آئے گا،جنوری 2028 سے ہر شعبے میں سود کا کاروبار ختم ہو  جائے گا،جہاں تک سود کا مسئلہ ہے یہ پرنسپل آف پالیسی ہے، 2018 کے بعد معیشت کو نقصان پہنچا، معیشت کو دوبارہ اوپر لانے میں دقت محسوس ہورہی ہے،پی ٹی آئی سے اپیل کی تھی کہ کوئی مظاہرہ نہ کریں،بل کی جتنی چیزوں پر اعتراض تھا،ایک ایک کر کے باہر نکالتے گئے ۔