شمالی وزیرستان ،میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید

Oct 26, 2024 | 15:09 PM

ایک نیوز:شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پولیس  کی چیک پر خودکش  حملہ ہوا جس کےنتیجے میں 4اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔  

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کی  شدید مذمت    کرتے ہوئے 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔  

وفاقی وزیرداخلہ نے  کہا زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی  ہے،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔   

مزیدخبریں