سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  

Oct 26, 2024 | 14:32 PM

ایک نیوز:  سونے کی فی تولہ قیمت میں  2ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق   سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار روپے اضافے کےبعد سونا 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے  ہوگئی، 10گرام سونا ایک ہزار 714روپے مہنگاہونے کےبعد 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے پر پہنچ گیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم ہے۔ 

دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2748 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

مزیدخبریں