حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا آخری موقع

Oct 26, 2023 | 17:46 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں ،ابتدائی حلقہ بندیوں پر   الیکشن کمیشن میں قائم  سہولت ڈیسک پر   اعتراضات  جمع کروانے کا آخری موقع ۔ایک دن باقی رہ گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق اعتراضات وصولی کے لیے  یہ سہولت سینٹر  کل تک  کام کرتے رہیں گے،الیکشن کمیشن  نے اعتراضات جمع کرانے کے لیے ہدایت نامہ  بھی جاری  کیا ہوا ہے ۔

اعتراضات دفتری اوقات کے دوران صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک الیکشن کمیشن سیکٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جا سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کرے گا۔

مزیدخبریں