قطر :جاسوسی کے الزام پر بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت

قطر :جاسوسی کے الزام پر بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت
کیپشن: قطر :جاسوسی کے الزام پر بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت

ایک نیوز :قطر کی عدالت نے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ۔

تفصیلات کےمطابق  بھارتی جاسوس  ایک سال سے زیادہ عرصے سے زیر حراست تھے۔بھارتی وزارت خارجہ نے سزاؤں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  انڈیا کو قطر کی جانب سے آٹھ انڈین ملازمین کو سزائے موت سنانے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ 

 بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں  قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر جیل بھیجا گیا  بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں ،جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے،بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔ان کی ضمانت کی درخواستیں متعدد بار مسترد کی گئیں اور قطری حکام نے ان کی حراست میں توسیع کی۔

جاسوسی کے الزامات ثابت ہونے پرقطر کی عدالت نے آج الدہرہ کمپنی کے 8 ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں فیصلہ سنایا ہے۔ قطری اور ہندوستانی حکام نے کبھی ان افراد کے خلاف الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ جنہیں طویل عرصے تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے جاسوسی نیٹ ورکس پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہےاس سے پہلے بھی  پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر ہندوستانی  حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو ۲۰۱۶ میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے ،ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کاروائیاں  بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین انٹیلیجنس ایجنسیز کے کرائے کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے ہُوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں ۔قطر کی جانب سے بھارتی افسروں کی سزائے موت کے بعد بھارت کیلئے دنیا بھر میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہو گیا۔