ایک نیوز:ڈسڑکٹ ایسٹ میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر،لیڈی ڈاکٹر کو بھی واردات کا نشانہ بنا ڈالا،واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سچل تھانے کی حدود میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی واردات پیش آئی۔لیڈی ڈاکٹر اپنی گاڑی میں ناشتہ کر رہی تھی کہ 2 ملزمان نے لوٹ مار کی۔
2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر سے سونے کی چین ،انگوٹھی ،موبائل فون اور نقدی چھین لیا،واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس روائتی انداز اپناتے ہوئے واردات کے بعد ڈاکٹر کو تسلی دیتے رہے۔