جلاؤ گھیراؤ کیس،ٹی ایل پی سےمتعلق عدالت سےبڑی خبرآگئی

Oct 26, 2023 | 15:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پولیس پرحملہ، اقدام قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے عدم شواہد پر تحریک لبیک پاکستان کے 29 کارکنان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس پرحملہ، اقدام قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت  نے عدم شواہد پر تحریک لبیک پاکستان کے 29 کارکنان کو بری کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی تھی،ہنگامہ آرائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ بھی کیا تھا،ملزمان کے خلاف تھانہ بلال کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انھیں رہا کیا جائے۔پراسیکیوشن تحریک لبیک پاکستان کے مفتیان سمیت 29 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

 بعد ازاں عدالت نے عدم شواہد پر تحریک لبیک پاکستان کے 29 کارکنان کو بری کردیا۔عدالت نے تمام ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں