ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تمام اعلیٰ افسروں کو تبدیل کرنے کی سفارش کردی ۔
تفصیلات کےمطابق سفارش الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو کی ہے ،خط میں اسلام آباد پولیس اور سول انتظامیہ کے تمام افسروں کو تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکرٹری داخلہ سے تبادلوں کیلئے رجوع کرنے کا کہا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی سفارش پر آئی جی اکبر ناصر خان ، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری تبدیل ہونگے ،الیکشن کمیشن کی سفارش پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر بھی تبدیل ہوں گے ۔
تبدیل ہونیوالوں میں ڈی سی عرفان نواز میمن اور دیگرز بھی شامل ہوں گے ،چیف کمشنر اسلام آباد کا تبادلہ پہلے ہی ہوچکا ہے ، ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر اور دیگر افسران بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسٹبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے۔