ایک نیوز:فیض آباد دھرنا کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلہ پر عمل در آمد رپورٹ جمع کرادی، الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور فارن فنڈنگ کے الزامات پر کلین چٹ دیدی۔
تفصیلا ت کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک لبیک کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگی،وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں تحریک لبیک کو فارن فنڈنگ الزامات اور ریاست مخالف سرگرمیاں کے الزامات پر کلین چٹ دے دی۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک لبیک کی فنڈنگ ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا،سکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کو پندرہ لاکھ ممنوعہ ذرائع سے موصول ہوئے، جوکہ تحریک لبیک پارٹی کیلئے آٹے میں نمک کے برابر ہے،جس کو غیر ملکی فنڈنگ قرار نہیں دیا جا سکتا، ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ٹی ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انکوائری کے بعد تحریک لبیک کیخلاف نوٹس واپس لیتی ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلہ پر عمل در آمد کردیا ہے،الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل ادارک ہے۔