ایک نیوز: چودھری پرویزالہٰٰی نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں اور باقیوں کے لیے سختی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں،5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے،انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئیے،ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے،نواز شریف لاڈلے کے لیے سارے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے،نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں۔