چلےکےاثرات سےباہر نکلنے کی کوشش کررہا ہوں,شیخ رشید کافارم ہاؤس کا دورہ

چلےکےاثرات سےباہر نکلنے کی کوشش کررہا ہوں,شیخ رشید کافارم ہاؤس کا دورہ

ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صحت یاب  ہونے کے بعد  فارم ہاؤس کا وزٹ  کیا اور فتح  جنگ فارم ہاؤس پر  اپنے پالتو کتوں اور گھوڑو کے ساتھ ٹائم سپینڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شیخ صحت یاب  ہونے کے بعد  فارم ہاؤس گئے،فریڈم ہاوس میں شیخ رشید نے پالتو کتو ں اور گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارا۔ شیخ رشید فتح جنگ فارم ہاؤس پر سگارسے لطف اندوز ہوتے رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نومبر سے سیاسی سرگرمیوں کاآغاز کرونگا،چلے کے اثرات سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہوں۔