قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اڑھائی ماہ بعد سرکاری گاڑیاں واپس لینےمیں کامیاب

Oct 26, 2023 | 14:12 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:چیئرمین قائمہ کمیٹیوں سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کامعاملہ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اڑھائی ماہ بعد تمام گاڑیاں واپس لینے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ذرائع  کا کہنا ہے کہ اکثر گاڑیوں کی حالت خراب،کئی کے ٹائر ناکارہ کئی کے انجن بند،بعض گاڑیاں حادثے کا بھی شکار ہوئی ہیں،قومی اسمبلی کی 40 سے زیادہ قائمہ کمیٹیوں کے سابق چیئرمینوں کو سرکاری گاڑیاں دی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اکثر سابق چیئرمینوں سے گاڑیاں واپس لی گئی تھی،آٹھ سے 10سابق چیئرمین استعمال کررہے تھے جس پر انھیں واپسی کے نوٹس بھیجے گئے،اب ان سے بھی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جن سابق چیئرمینوں نے اسمبلی کی مدت کے بعد گاڑیاں پاس رکھیں ان سے فی کلو میٹر کے حساب سے پیسے وصول کیے گئے ہیں،اب کسی سابق چیئرمین کے پاس قومی اسمبلی کی کوئی گاڑی نہیں ہے۔

مزیدخبریں