پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس دوبارہ کھل گیا

پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس دوبارہ کھل گیا
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس دوبارہ کھل گیا

ایک نیوز:احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 15نومبرتک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کی،ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر  ملزمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

ریفرنس کے تین شریک  ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

احتساب عدالت نے غیر حاضری ملزمان کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔پروفیسر حسن مبین عالم اور   پروفیسر  ڈاکٹر عبد الخالق  ریفرنس میں نامزد ملزم ہیں۔

پراسیکیوٹر  نے کہا کہ پروفیسر حسن مبین عالم اور   پرفیسر  ڈاکٹر عبد الخالق غیر قانونی طور پر  بھرتی کیئے جانے والے پروفیسرز میں شامل  ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ریفرنس کو بحال کیا گیا ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے مزید سماعت 15 نومبر  تک ملتوی کر دی۔

 یاد رہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران پر غیر قانونی بھرتیوں اور  اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔