ایک نیوز: پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح بے قابو ہوگئی ہے۔ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 246ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سید مراتب علی روڈ 277, فیز 8 ڈی ایچ اے 243 مال روڈ 240 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح یوایس قونصلیٹ میں اے کیو آئی کی مجموعی شرح 245ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں سے گرمی کا احساس بڑھنے لگا۔ ہوائیں شہر لاہور سے غائب ، پودے مرجھا گئے۔ شہر لاہور کے باسی بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
شہر میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔