ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔
تفصیلا ت کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ سنا دیا،اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر رکھی تھی،انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں پنجاب اسمبلیوں میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو غیر قانونی بھرتی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا گیا، انہیں رات گئے اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، اور انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا۔

دوسری جانب شوگر ملز کا کوٹہ بڑھانے کے مقدمے میں عدالت نے چودھری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،اس موقع پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ پورے معاملے سے پرویز الہی کا کوئی تعلق نہیں ۔ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے شوگر مل کا کوٹہ بڑھانے پر فیصلہ کیا۔