پی سی بی کی شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کی اپیل

Oct 26, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز: قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناکامیوں پر پی سی بی نے شائقین سے شاہینوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچیز کھیلنے ہیں۔ امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

 

یاد رہے کہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کو مکمل فری ہینڈ دیا، ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے۔

مستقبل میں بورڈ ورلڈ کپ 2023ء کی پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کرے گا۔ فی الحال بورڈ مکمل طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں ٹیم سے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لئے اچھے کھیل کے لئے پرامید ہے ۔

مزیدخبریں