ایک نیوز: گجرات کی سیشن عدالت کے گیٹ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں عدالت پیشی پر آیا ایک شخص قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت افضال بٹ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت زوہیب بٹ اور خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیےعزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔