سیاسی سرگرمیاں تیز،نوازشریف نےپارٹی رہنماؤں کواہم ٹاسک سونپ دیئے

سیاسی سرگرمیاں تیز،نوازشریف نےپارٹی رہنماؤں کواہم ٹاسک سونپ دیئے
کیپشن: سیاسی سرگرمیاں تیز  ،نوازشریف نےپارٹی رہنماؤں کواہم ٹاسک سونپ دیئے

ایک نیوز:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن نے سیاسی سرگرمیاں تیز  کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مری اور اسلام آباد کے دورے کے بعد آج لاہور واپس آئیں گے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی رہنماوں کو آئندہ انتخاباتی مہم کے لیے لائے عمل  ترتیب دینے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں انتخابی جلسے اور کنونشن کا شیڈیول ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف ملک بھر کے تمام بڑے شہروں کے کنونشن میں شرکت کریں گے ،ملک بھر کے تنظیمی عہدیداروں اور پارٹی رہنماؤں کو اپنے حلقوں میں فعال رہنے کے ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔