سانحہ 9 مئی،یاسمین راشد،خدیجہ شاہ،عمرسرفرازچیمہ،اعجازچودھری کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

Oct 26, 2023 | 12:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت  نے یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت9 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات پر سماعت  کی۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ ،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری  کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد  سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں