خوبصورت وادی چترال میں فٹبال پریمیئر لیگ اختتام پذیر

Oct 26, 2023 | 12:14 PM

ایک نیوز: چترال میں پاک فوج کے تعاون سے شہدائے چترال فٹبال پریمیئر لیگ اختتام پذیر ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ "شہدائے چترال فٹبال پریمیئر لیگ" 10 اکتوبر 2023 سے جاری تھا۔ جس میں خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 

فائنل میچ میں گلدور ایف سی چترال نے پشاور ایف سی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیےگئے۔ 

شہدائے چترال فٹبال پریمیئر لیگ کو بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں اور شہداء کے لواحقین نے دیکھا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے تاکہ ہمیں صحت مند سرگرمیوں کے مواقع مل سکیں۔

مزیدخبریں